German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سُوال نمبر36

 قبالہ اور غناسطیت سے مسیحیت کا کیا واسطہ جناب؟

 

جواب:۔ عبرانی زبان میں ایک لفظ ہے جس کا مطلب ہوتا ہے تاریخی روایت اور یہ جو ہے نا قبالہ کی اصطلاح یہ اسی سے نکلی ہے۔ یہ یہُودیوں کے عِلمِ باطن سے متعلُّق ہے اور چند مسیحی راہبوں نے بھی اِس چھابے میں ہاتھ مارا تھا۔ وِجدان سے بلا واسطہ معرفتِ خُداوندی حاصل کرنے کے یہُودی سسٹم کے بارے میں قبالہ سے پتا چلتا ہے کہ ایک پوشیدہ رکھے طریقہ پر عمل کے ذریعے مُقدّس پرانے عہد نامہ کی مُقدّس کتابوں کی تفسیر بیان کرتے ہوئے، ان لوگوں کو جنھیں نیا نیا تنظیم میں شامل کِیا گیا ہوتا تھا اپنی خفیہ تعلیمات تک اُنھیں رسائی دی جاتی تھی، مثال کے طور پر اُنھیں باور کروایا جاتا تھا کہ یہ ذاتِ حق کی تجلّی تھی جس سے دُنیا تخلیق ہُوئی۔ یہ رجحانات کا ارتقا ہے جو غناسطیت کا مرہونِ منت ہے۔ غناسطیت ایک نظریہ ہے۔ رُوحانی برتری کے دعوےدار مسیحیوں کا نظریہ کہ کائنات اُلُوہیت کے جلووں یا قوت و قدرت کے مظاہر کی تخلیق ہے۔ قرونِ وسطیٰ میں اور تحریکِ احیاے علوم کے درمیانی عرصہ میں اُنھوں نے اپنی فعالیت اور اپنے اثر کی اوجِ کمال کو جا چھُوا۔ قرونِ وسطیٰ کا طرزِ فکر اور تحریکِ احیاے علوم کی مقُبُولیت حرفِ آخِر تھی۔ پندرھویں اور سولھویں صدی میں ان تعلیمات کی ایک مسیحی شکل سامنے آئی جو بہُتوں کے دِلوں کو بھا گئی۔ بل کہ مقابلةً مقُبُولیت کے تمام دریا پار کر گئی۔ روٹینجلِن اور پارا سیلسَس بہُت اہم نُمایندے تصوُّر کیے جاتے تھے۔ یہ تنظیم اس لائق تھی کہ اپنے تخصیصی حربے استعمال میں لے آتی اور وِجدان کے بل بوتے پر مُقدّس تثلیث کی اسراری حقیقت کی تشریح اور مخلصی کے کام(مکتی) خُداوندِ خُدا یسُّوع مسیح مُقدّس کی اُلُوہیت ثابت کرنے کے فرائض انجام دے سکتی۔

ان نظریات و رجحانات سے عمداً کیتھولک مسیحی کلیسیا نے ہمیشہ اپنے آپ کو علیحدہ ہی رکھا ہے اور اپنی تعلیمات پر بھی ان کا سایہ پڑنے سے باز رکھا ہے۔

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?