قانونی اطلاع
کرسچن ڈبلیو ٹرال
1937عیسوی: بتاریخ25دسمبر برلن (جرمنی) میں پیدا ہوئے۔
1957-62:جرمنی کے شہر بون میں فلسفہ اور الٰہیات میں تحصیلِ علم کی۔
1961-63عیسوی:سینٹ جوزف یونی ورسٹی، بیروت سے عریبک سٹڈیز میں ڈپلوما حاصل کِیا۔
1963عیسوی:رومن کیتھولک کلیسیا کے یسوعی راہبانہ گھرانے میں شرکت پائی۔
1964-66عیسوی:میونخ کے قریب واقع پلاخ میں یسوعی سوسائٹی کی یونی ورسٹی/ اکیڈیمی براے تعلیماتِ فلسفہ سے ڈگری حاصل کی۔
1966-76عیسوی:سکول آف افریقن اینڈ اوری اینٹل سٹڈیز یونی ورسٹی آف لندن کے طالبِ علم رہے اور وہیں سے بی۔اے (آنرز) (اردو) اور پی ایچ ڈی کے لیے مسلم جنوبی ایشیا کی تاریخ پر اپنا تھیسس مکمل کِیا۔
1976-88عیسوی:ودیا جیوتی انسٹیٹیوٹ آف ریلیجیئس سٹڈیز ، نیو دہلی(بھارت) میں اسلامیات کے پروفیسر رہے۔
1988-93عیسوی:برمنگھم کے سنٹر فار دی سٹڈی آف اسلام اینڈ کرسچین مسلم ریلیشنز میں بطور سینئر لیکچرر تعلیم دیتے رہے۔
1993-99عیسوی:روم کے پاپائی علومِ شرقیہ کے انسٹیٹیوٹ میں پروفسر آف اسلامک انسٹیٹیوشنز کے طور پر خدماتِ علمی کی سعادت پائی۔
1992-2001عیسوی:انقرہ یونی ورسٹی کی الٰہیات فیکلٹی کے لیے وزیٹنگ پروفیسر رہے۔
1999-2001عیسوی:برلن کی کیتھولک یونی ورسٹی کے شعبہ کرسچین اسلامک فورم کے سربراہ رہے۔
2001عیسوی سے تا حال: فرینکفرٹ میں مائن کے نزدیک فلسفہ و الٰہیات اکادمی،سینٹ جارج میں اعزازی پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پوسٹل ایڈریس
Christian W. Troll SJ
Philosophisch-Theologische Hochschule Sankt Georgen
Offenbacher Landstrasse 224
60599 Frankfurt
Germany
ٹوبیاس سپَیکّر
1971عیسوی:نیدر رہائین کے قریب گوخ میں پیدا ہوئے۔
٭ :فرانسیسی فلاسفر ژان یوک ماریون پر مبادیاتِ الٰہیات کے عنوان سے تحقیقی مقالہ لکھ کے پی ایچ ڈی ہونے کا اعزاز پایا۔
2001عیسوی:یسوعی جماعت میں شمولیت کی سعادت حاصل کی۔
٭ :برلن کے یسوعی سکول میں خدمات انجام دیں۔
٭ :ہائنرچ۔پاپائی ہاؤس، جنوب مغربی جرمنی میں تعلیمِ بالغاں کے فرائض ادا کرتے رہے۔ وہیں ’’بین المذاہب مکالمہ‘‘ کی ذمہ داری سنبھالی اور ’’الٰہیاتِ بائبل مقدس‘‘ کے سلسلہء ابلاغ میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔
2010-13عیسوی:بشپ آف سپیئر کے لیے ’’تعلقات و امورِ اسلامیہ‘‘ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے رہنے کے بعد فرینکفرٹ میں نئے متعارف کروائے گئے ڈگری کورس ’’اسلامک سٹڈیز‘‘ میں شمولیت کے لیے آپ کا انتخاب عمل میں آیا۔
٭ :6ماہ تک مشرقی افریقا میں دینی خدمات انجام دیں۔
اکتوبر2014عیسوی سے تاحال:فرینکفرٹ کی جیسوئٹ یونی ورسٹی کے شعبہ ’’فلاسفہ اور الٰہیات ‘‘ میں جونیئر پروفیسر کی حیثیت سے تدریسی خدمات سے عہدہ برآ ہو رہے ہیں۔
٭ :مسیحی مسلم مکالمہ کے ضمن میں اپنی بھرپور کاوشوں کے ساتھ ساتھ معاصرترکی میں اسلام پر آپ کی گہری نظر ہے اور کوشاں ہیں کہ اسلام اور مسیحیت بہتر افہام و تفہیم کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید نزدیک آجائیں۔
پوسٹل ایڈریس
Tobias Specker SJ
Juniorprofessur "Katholische Theologie im Angesicht des Islam
Philosophisch-Theologische Hochschule Sankt Georgen
Offenbacher Landstrasse 224
60599 Frankfurt
Germany